بدھ, نومبر 5, 2025
پاکستانراولپنڈی، موسم تبدیلی کے باوجود ڈینگی حملے جاری

راولپنڈی، موسم تبدیلی کے باوجود ڈینگی حملے جاری

راولپنڈی میں موسم تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 افراد وائرس کا شکارہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق شہر کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 31 مریض زیر علاج ہیں، رواں سال ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے شہر میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق رواں سال اب تک 21 ہزار 440 مریضوں کی اسکریننگ کی جا چکی ہے جن میں 1409 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹر جواد کے مطابق انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت 1361ویکٹر سرویلنس ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔

ٹیموں نے اب تک 62 لاکھ 73 ہزار 989 گھروں کی چیکنگ کی جہاں 2 لاکھ 4 ہزار 641 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔

جبکہ 17 لاکھ 94 ہزار 718 مقامات کی چیکنگ کے دوران 2 لاکھ 32 ہزار 874 جگہوں پر لاروا برآمد ہوا۔

حکام کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اب تک 4764مقدمات درج کر کے 1923 مقامات سیل ،3657چالان کر کے کروڑوں روپے کے جرمانے عائد کئے جاچکے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں