بدھ, نومبر 5, 2025
پاکستانعدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک...

عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمرے کیلئے سعودی عرب جانا چاہتا تھا، جسٹس صداقت علی خان نے آرڈر جاری کیا تھا، کاپی بھی متعلقہ اداروں کو پہنچادی گئی تھی مگر مجھے عمرے پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عابد اور توقیر نامی افسران نے مجھے کہا ہے کہ آپ عمرے پر نہیں جا سکتے، انہوں نے ہائی کورٹ کا آرڈر ماننے سے صاف انکار دیا اس پر توہین عدالت درخواست دائر کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں عدالت کا آرڈر نہ چلتا ہو پھر آسمان کی طرف دیکھ کر اللہ سے ہی مدد مانگنی ہے، اللہ ہی عمرہ کرائے گا اور ان افسران کو اپنے فیصلے پر شرمندہ ہونا پڑے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں