کراچی پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے۔
کوہی گوٹھ پلیہ زمان ٹیکسٹائل کے قریب مقابلے میں زخمی ہونیوالے ملزمان کی شناخت اصغر اور قلبی کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے 2 پستول، چھینے گئے موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جس کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔




