اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین قانون سازوں کے فرائض سے متعلق قوانین بہتر بنائے گا

چین قانون سازوں کے فرائض سے متعلق قوانین بہتر بنائے گا

چین، قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی قومی عوامی کانگریس کی 14 ویں قائمہ کمیٹی کے 12 ویں سیشن کے پہلے مکمل اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی قانون ساز ایک ترمیمی مسودے پر تبادلہ خیال کررہے ہیں جس سے قانون سازوں کے لیے قواعد و ضوابط بہترکئے جائیں گے تاکہ وہ اپنے فرائض بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔

قومی عوامی کانگریس اور مقامی عوامی کانگریس میں مختلف سطح کے نائبین سے متعلق قانون میں ترمیم قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں بحث کے لئے پیش کی گئی تھی۔

مسودے میں کہا گیا ہے کہ عوامی کانگریس کی تمام سطح کی قائمہ کمیٹیوں کو نائبین کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنا ، ان کے قانونی فرائض کی ادائیگی میں تعاون اور تحفظ کرنا اور ان کی صلاحیت کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنا چا ہئے۔

تمام سطح کی حکومتوں، نگراں کمیشنز ، عدالتوں اور استغاثہ کو نائبین کے ساتھ اپنے روابط مضبوط بنانا اور ان کی رائے و تجاویز کو سننا چاہئے۔

قانون سازوں کے عوامی رابطے مزید بہتر بنانے کےلئے مسودے میں یہ شقیں شامل کی گئی ہیں کہ قانون سازوں کو قربت کے اصول کی بنیاد پر عوام سے اپنے تعلقات مضبوط بنانے، لوگوں کی رائے اور تجاویز کو سننے اور انہیں پہنچانے کی خدمات انجام دینی چا ہئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!