اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی نائب صدر سے جاپانی تاجروں کے وفد کی ملاقات

چینی نائب صدر سے جاپانی تاجروں کے وفد کی ملاقات

چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے جاپان ایسوسی ایشن آف کارپوریٹ ایگزیکٹو کا وفد بیجنگ میں ملاقات کررہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے  جاپان ایسوسی ایشن آف کارپوریٹ ایگزیکٹوز(کیزئی ڈویوکائی) کے ایک وفد نے ملاقات کی۔

چینی نائب صدر نے کہا کہ چین اور جاپان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔ دونوں ممالک تعاون کی صلاحیت سے استفادہ کریں اور اعلیٰ سطح پر باہمی مفید نتائج حاصل کریں۔

نائب صدر ہان ژینگ نے کہا کہ بیرونی دنیا کے لئے چین کے دروازے مزید کھلیں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاپان ایسوسی ایشن آف کارپوریٹ ایگزیکٹوز (کیزئی ڈویوکائی) اپنے فوائد کے حصول کے لئے کردار ادا کرے گا اور جاپانی کمپنیوں کو چین کو بہتر انداز میں سمجھنے اور چین کے ترقیاتی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دے گا۔

کیزئی ڈویوکائی کی چیئرپرسن تاکیشی نینامی نے چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن چین کی منڈی کو مزید تلاش کرنے اور باہمی مفاد کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے جاپانی کاروباری حلقوں اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!