اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی فلسفی سکالر کا تنازعات کے دور میں خیر سگالی پر زور

چینی فلسفی سکالر کا تنازعات کے دور میں خیر سگالی پر زور

چین، بیجنگ فورم 2024 کی افتتاحی تقریب میں مہمان شریک ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں فلسفے کے پروفیسر نے تنازعات کے دور میں خیر سگالی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

پیکنگ یونیورسٹی کے نائب صدر اور پرووسٹ وانگ بو نے خیرسگالی کو کنفیوشزم کا بنیادی جزو قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیر سگالی پر عمل کرنے کی کنجی اپنے آپ کو دوسرے کے قدموں میں ڈالنے میں ہے۔

جدت طرازی اور انسانی ترقی پر مرکوز بین الاقوامی تقریب بیجنگ فورم سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسروانگ بو نے دلیل کے طور کنفیوشس کی 2 مشہور تعلیمات کا حوالہ دیا کہ ’’ایک انسان دوست شخص دوسروں کے لئے وہ چیز قائم کرنے اور حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے جو وہ خود حاصل کرنا چاہتا ہے‘‘ اور ’’دوسروں کے ساتھ وہ نہیں کرتا جو وہ چاہتا ہے کہ اس کے ساتھ نہ ہو‘‘۔

پروفیسر وانگ بو نے کہا کہ انسانیت کو درپیش بہت سے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایسی کوششوں کی ضرورت ہے جو عالمی مکالمے اور تعاون کے حصول کے لئے ملکی سرحدوں کو عبور کریں۔

پروفیسر نے کہا کہ چین تہذیبوں کے تنوع کا احترام کرتا ہے۔ امن، ترقی، انصاف، جمہوریت اور آزادی کی مشترکہ اقدار کو فروغ دیتا ہے اور تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہم سیکھنے کو فروغ دیتا ہے۔

بیجنگ فورم 2024 اس ایونٹ کا 21 واں سلسلہ ہے جس میں 30 سے زائد ممالک اور خطوں کے 500 سے زائد سکالرز اور ماہرین نے شرکت کی۔ فورم کا اہم موضوع تہذیبوں کی ہم آہنگی اور سب کے لئے خوشحالی تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!