اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلدنیا کے 50 سے زائد ممالک کا اقوام متحدہ سے اسرائیل کو...

دنیا کے 50 سے زائد ممالک کا اقوام متحدہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت اور منتقلی روکنے کا مطالبہ

دنیا کے 50 سے زائد ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کو ایک خط لھکا ہے  جس میں  کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ سمیت فلسطینی اراضی، لبنان اور بقیہ مشرق وسطی میں بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے ایک سال سے زائدعرصے سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کے سبب شہریوں کی ہلاکتوں کی حیران کن تعداد میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے، یہ نا قابل برداشت اور نا قابل قبول ہے۔

ہمیں فوری طور پر ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جن سے شدید انسانی المیے اور علاقائی عدم استحکام کو روکا جا سکے جو خطے میں ایک وسیع جنگ چھیڑنے کا خطرہ بن سکتا ہے۔ خط میں سلامتی کونسل پر زور دیا گیا ہے کہ فوری فائر بندی کا اعلان کیا جائے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سابقہ قرار دادوں پر عمل درآمد کے اقدامات کیے جائیں ساتھ ہی اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کا واضح مطالبہ کیا جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!