اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانچھبیسویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ، جسٹس منصور اور جسٹس منیب...

چھبیسویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ، جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

چھبیسویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کیلئے سپریم کورٹ کے 2سینئر ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔جسٹس منصور علی شاہ اورجسٹس منیب اختر کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کولکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دونوں سینئر ججز نے 31اکتوبر کو چیف جسٹس سے کمیٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا

،چیف جسٹس کے اجلاس نہ بلانے پر سیکشن 2کے تحت دونوں ججز نے خود اجلاس بلایااور فیصلہ کیا کہ 26ویں ترمیم کیخلاف کیس 4نومبر کو فل کورٹ سنے گی،کمیٹی فیصلے کے باوجود کوئی کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی۔خط میں کہا گیا ہے کہ 2رکنی ججز کمیٹی کا فیصلہ اب بھی برقرار ہے، ججز کمیٹی اجلاس میں کئے گئے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کی جانی چاہئے،

رواں ہفتے 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں فل کورٹ کے سامنے لگائی جائیں، دونوں ججز نے 31اکتوبر کے میٹنگ منٹس رجسٹرار کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!