اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچھونگ چھنگ میں بی آر آئی کے سالانہ چینی حرف "یونگ"  کی...

چھونگ چھنگ میں بی آر آئی کے سالانہ چینی حرف "یونگ”  کی تعارفی تقریب

چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے ضلع یونگ چوآن میں اتوار کے روز  بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے سالانہ چینی حرف کے اجرا کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں اس سال کے منتخب کردہ حرف "یونگ”  کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ چینی حرف "یونگ” کا مطلب ہے ’’دائمی‘‘۔

یہ تقریب چائنہ پبلک ریلیشنز ایسوسی ایشن اور ضلع یونگ چوآن کی عوامی حکومت کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ تقریب میں اس سال کے حرف کا انتخاب نو حروف کی فہرست میں سے کیا گیا۔ فہرست میں "کائی” (کھلا پن)، "لیان” (رابطہ) اور "وین” (استحکام) بھی شامل تھے۔

چائنہ پبلک ریلیشنز ایسوسی ایشن کے صدر گُوو وی من نے کہا کہ چینی حروف بین الثقافتی رابطے اور بین الاقوامی رسائی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریب کا مقصد چینی ثقافت کو فروغ دینا، چینی تہذیب کے دائرۂ اثر اور کشش کو بڑھانا اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے منسلک ممالک کے عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

تسنگھوا یونیورسٹی کے پروفیسر ہوانگ تیان شو نے وضاحت کی کہ حرف "یونگ” پانی کی لہروں سے مشابہت رکھتا ہے۔ یہ وقت کے بہاؤ اور چینی ثقافت کی پائیدار فطرت کی علامت ہے۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ "یونگ” تاریخی تسلسل کے ساتھ ساتھ دیرپا تعاون اور دوستی کے ایک پرامید تصور کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔

اس موقع پر چین، روس، ازبکستان، انڈونیشیا اور لاؤس سمیت مختلف ممالک کے نوجوان نمائندوں نے اس حرف کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

چینی حرف کے اجرا کی یہ سالانہ تقریب سال  2016 سے منعقد ہو رہی ہے۔اس سے قبل منتخب ہونے والے حروف میں "ہی” (ہم آہنگی)، "شِن” (جدت) اور "گونگ” (اکٹھا/ایک ساتھ) شامل ہیں۔

چھونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!