اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچینی پولیس نے تخلیقی املاک کی چوری اور جعلی مصنوعات کے 14...

چینی پولیس نے تخلیقی املاک کی چوری اور جعلی مصنوعات کے 14 ہزار کیسز نمٹائے

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پولیس آلات سے متعلق 12 ویں چین بین الاقوامی نمائش میں ایک پولیس اہلکار پولیس کے استعمال کا ڈرون دکھا رہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت سماجی تحفظ نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کے دوران اب تک ملک بھر میں محکمہ پولیس نے تخلیقی املاک کی چوری اور جعلی مصنوعات کی تیاری و فروخت سے متعلق 14 ہزار سے زائد مجرمانہ کیسز کی تحقیقات کی ہیں۔

وزارت سماجی تحفظ نے اتوار کے روز بتایا کہ اس کارروائی کے دوران متعدد جرائم پیشہ گروہوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ پھیلے ہوئے بین العلاقائی مجرمانہ صنعتی نیٹ ورکس کو بھی توڑ دیا گیا۔

وزارت نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں وزارت سماجی تحفظ کی ہدایات کے تحت چین کے تمام پولیس محکمے تخلیقی املاک کی خلاف ورزی اور جعلی مصنوعات کی پیداوار اور فروخت کی غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت گرفت کئے ہوئے ہیں تاکہ ملک میں ان جرائم کا سدِ باب کیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!