پی سی بی کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی 2025-26 کا 68واں ایڈیشن پیر سے شروع ہوگا۔
رواں سال ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 46 میچز راولپنڈی، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور پشاور کے مختلف گراونڈز میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق سیالکوٹ ریجن کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ نو راونڈ پر مشتمل ہو گا اور ہر راونڈ میں پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 29 نومبر سے 3 دسمبر تک شیڈول ہے۔
چیمپئن ٹیم کو 75 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 40 لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔
