کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں اور کم عمر بچوں کیلئے تربیتی پروگرامز کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا ۔
یہ اعلان وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے معاونِ خصوصی جنید بلند نے سینٹرل جیل کراچی کے دورہ کے دوران کیا۔ جنید بلند نے کہا کہ سندھ کی دیگر جیلوں میں بھی ایسے فنی تربیتی پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے۔
