اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانمریم نواز کا صوبے میں 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس...

مریم نواز کا صوبے میں 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت یقینی بنانے کا حکم

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ، دیکھ بھال، مرمت یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اسپتالوں کے اچانک دوروں اور پنجاب بھر میں روٹی کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں کیا ۔انہوں نے الیکٹرو بس کے لیے ہر اسٹاپ پر مخصوص بس اسٹینڈ قائم کرنے اور ڈپٹی کمشنرز کو فلڈ سروے کی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے شفاف اور مستند ڈیٹا کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شہریوں اور بچوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے، یہ واقعات بار بار کیوں رونما ہو رہے ہیں توجہ دی جائے۔

اجلاس میں سرکاری اسکولوں کے سامنے سڑکوں پر زیبرا کراسنگ یقینی بنانے اور روڈز پر نجی اور سرکاری اسکولوں سے پہلے رفتار کم کرنے کے بورڈز نصب کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں صفائی کے لیے درکار ورکرز بھرتی کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!