چینی مین لینڈ کے تائیوان امور کے اعلیٰ عہدیدار نے زور دیا ہے کہ آبنائے پار کے تعلقات کے پرامن فروغ اور قومی اتحاد کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے کوششیں کی جائیں۔(شِنہوا)
فوژو(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے تائیوان امور کے اعلیٰ عہدیدار نے زور دیا ہے کہ آبنائے پار کے تعلقات کے پرامن فروغ اور قومی اتحاد کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے کوششیں کی جائیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے سربراہ سونگ تاؤ نے یہ بات فوجیان صوبے کے دارالحکومت فوژو میں آمدہ وسط مدتی خزاں تہوار کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہی۔
تقریب میں تائیوان سے آئے مہمانوں نے بھی شرکت کی، جن میں چینی کو من تانگ (کے ایم ٹی) پارٹی کے نائب چیئرمین سین لیئن بھی شامل تھے۔
سونگ تاؤ نے زور دیا کہ چینی قوم کے مجموعی مفادات کے تحفظ کے لئے کوششیں کی جائیں۔ "تائیوان کی آزادی” اور بیرونی مداخلت کی سختی سے مخالفت کی جائے اور آبنائے تائیوان کے درمیان تبادلے، تعاون اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جائے۔
لیئن نے کہا کہ کے ایم ٹی 1992 کے اتفاق رائے کی بنیاد پر ’’تائیوان کی آزادی‘‘ کی مخالفت کرتے ہوئے آبنائے تائیوان کے درمیان تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنائے گی اور باہمی تعلقات کے پرامن فروغ کے لئے کوششیں جاری رکھے گی۔
