اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانبلوچستان، کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کے درمیان لڑائی، 4...

بلوچستان، کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کے درمیان لڑائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی

بلوچستان کے علاقے کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کے درمیان جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے کورکی میں مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کیا، مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشت گردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا، کلی آدم زئی کور کی خواتین نے قرآن کا واسطہ دے کر دہشت گردوں کو جانے کیلئے بھی کہا۔

دہشت گردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظرمقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا، دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور2 زخمی ہوئے۔ کورکی کے مقامی قبائل نے عہد کیا کہ وہ اپنے پرامن علاقے کو دہشتگردانہ سرگرمیوں میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سے واضح ہے کہ فتنہ الہندوستان کا اسلام اور بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!