اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیر خارجہ کی مالدیپ کے وزیر خارجہ کو عہدہ سنبھالنے پر...

چینی وزیر خارجہ کی مالدیپ کے وزیر خارجہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے عبداللہ خلیل کو مالدیپ کے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ نے  مبارکباد کے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور مالدیپ روایتی دوست اور قریبی پڑوسی ہیں، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سفارتی تعلقات کے قیام کو 52 سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے  وزیر خارجہ نے کہا کہ  دونوں ممالک  نے ہمیشہ پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں پر مبنی تعلقات کو ترقی دی  ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت اور مختلف حجم کے ممالک کے درمیان مساوی سلوک، باہمی تعاون اور یکساں تعاون کی ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ وہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، روایتی دوستی کو آگے بڑھانے اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے  کے خواہاں ہیں  تاکہ چین مالدیپ کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!