اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسپین کی کارساز کمپنی نے چین کی بیٹری الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیرف...

سپین کی کارساز کمپنی نے چین کی بیٹری الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیرف کے یورپی کمیشن کے فیصلے کو مسترد کر دیا

میڈرڈ: سپین کی کارساز کمپنی  ایس ای اے ٹی نے چین کی  بیٹری الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) پر ٹیرف میں اضافے کے یورپی کمیشن کے فیصلے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کیونکہ اس سے کمپنی اور  یو رپی آٹوموٹو انڈسٹری  کے ملازمین  کے روزگار کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

ووکس ویگن کی ذیلی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک یورپی کمپنی کے طور پر خطے کے لیے دل کی گہرائیوں سے پرعزم ہے، وہ اس فیصلے کو سختی سے مسترد کرتی ہے، خاص طور پر غیر یورپی حریفوں کے مقابلے میں زیادہ ٹیرف عائد کرنے کو سمجھنا مشکل ہے۔

بیان  میں کہا کہ اگر اس صورتحال کو تبدیل نہیں کیا گیا تو، کمپنی اور یورپی آٹو موٹیو انڈسٹری دونوں کے لیے منفی نتائج ہوں گے۔

کمپنی کا موقف ہے کہ ٹیرف سے ایک "بہت بڑا” خطرہ لاحق ہے کیونکہ وہ  چین میں اپنی الیکٹرک سی یو پی آر اے کار تیار کرتی ہے، سی یو پی آر اے کار  پر اس نئے ٹیرف سے   کمپنی کے مالی استحکام کو بہت نقصان اور کمپنی سے وابستہ ملازمین کے  روزگار کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!