ابوجا: نائیجیریا کی 33 ریاستوں بشمول جنوب مغربی ریاست لاگوس میں رواں سال ستمبر تک ہیضے کی وباء سے کم از کم 359 افراد ہلاک ہوئے۔
نائیجیریا سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (این سی ڈی سی) کی شِنہوا کو موصول ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق
صحت عامہ کے ادارے نے مشتبہ کیسز کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کی، جو رواں سال بڑھ کر 10ہزار837 ہو گئی ہے۔
این سی ڈی سی کے مطابق رواں سال اب تک، نائجیریا کی 36 میں سے 33 ریاستوں میں ہیضے کے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے 198 مشتبہ نئے کیسز میں سے کم از کم 15 نئے مہلک کیسز صرف گزشتہ ہفتے پانچ ریاستوں میں رپورٹ ہوئے، جن میں کیسز اور اموات کا تناسب 7.6 فیصد ہے۔
