اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کو شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے:امریکی صدر

اسرائیل کو شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے:امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ  اگرچہ اسرائیل کو حزب اللہ جیسے عسکریت پسند گروپوں کے خلاف لڑنے اور اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، لیکن اسے ایسی کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے بہت زیادہ کوشش کرنی چاہیے۔

صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی باروائٹ ہاوس کی پریس بریفنگ میں  بائیڈن نے بڑھتے ہوئے ان  خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی کہ پچھلے کچھ دنوں میں رونما ہونے والے واقعات سے  مشرق وسطیٰ ایک مکمل علاقائی جنگ کے قریب پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکی حکمت عملی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں واشنگٹن کے اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کو ، نہ صرف ایرانیوں کی طرف سے، بلکہ حزب اللہ سے حوثیوں تک ہر ایک کی جانب سے   اپنے  اوپر ہونے والے شیطانی حملوں کا جواب دینے کا پورا حق ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہیں شہری ہلاکتوں سے نمٹنے کے لیے بہت زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!