بیجنگ: چین کے ترقیاتی بینک(سی ڈی بی) نے رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ملک بھر میں شاہرات کے منصوبوں کے لیے216ارب 20کروڑ یوآن(تقریباً 31ارب ڈالر) کے قرضے جاری کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے درمیانی اور طویل مدتی مالی مدد میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا۔
چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ رواں سال کے شروع سے ملک کے جامع ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی تعمیر کے لیے اس نے اپنی مالی حمایت کو برقرار رکھا اہم علاقائی حکمت عملی کو پیش کیا اور ٹرانسپورٹ شعبے کی اعلی معیار کی ترقی کے لیے ٹھوس مالی مدد فراہم کی ہے۔
بینک نے کہا کہ اس سال جاری کیے گئے قرضوں سے قومی ایکسپریس وے نیٹ ورک کے مصروف حصوں کی تزئین و آرائش اور توسیع کے ساتھ ساتھ بین الصوبائی شاہرات کے تعمیراتی منصوبے مکمل کیے گئے۔
سی ڈی بی نے کہا کہ مختلف منصوبوں کے لیے مالی مدد فراہم کر کے، بینک شاہراہوں کے جدید بنیادی ڈھانچے کے نظام کے قیام کو تیز کرنے کے لیے ملکی کوششوں میں حصہ ڈال رہا ہے۔
سی ڈی بی کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے جنرل مینیجر گوان ہو نگ یان نے کہا کہ اگلے مرحلے میں، بینک شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مکمل سائیکل سپورٹ فراہم کرنے کے لیے اپنے مالیاتی قرضوں کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے ٹرانسپورٹ سیکٹر کی معیاری ترقی اور چینی جدیدیت کے لیے اعلی سطح پر مزید تعاون فراہم کرے گا۔
