اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کا سلامتی کونسل سے نورڈ اسٹریم دھماکوں کی تحقیقات پر توجہ...

چین کا سلامتی کونسل سے نورڈ اسٹریم دھماکوں کی تحقیقات پر توجہ دینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے سلامتی کونسل سے نورڈ اسٹریم پائپ لائنوں میں ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے ،تحقیقات کو ختم  کرنے کی اجازت دینے سے گریز اور دوہرے معیار کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے نورڈ اسٹریم پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہا کہ دو سال قبل بحیرہ بالٹک میں پائپ لائنیں پھٹنے سے  عالمی توانائی کی فراہمی، سمندری ماحولیاتی نظام اور سمندری جہاز رانی پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے۔

نمائندے  نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران، بین الاقوامی برادری بڑی دلچسپی کے ساتھ اس واقعے کی تحقیقات کی پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہے  کونسل کے بہت سے اراکین کی جانب سے جلد از جلد حقائق سامنے لانے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں  کھڑا کرنے کے لیے با مقصد، غیر جانبدارانہ، اور پیشہ ورانہ تحقیقات کے مطالبہ  پر کونسل میں متعدد بار اس مسئلہ پر بحث کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہم ابھی تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے۔

چینی نمائندے  نے کہا کہ واقعہ کے دو سال بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ  سویڈن اور ڈنمارک نے یکے بعد دیگرے اپنی تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کیا پھر بھی جو معلومات انہوں نے جاری کی ہیں وہ بہت کم ہیں اور تفصیلات کا فقدان ہے اور یہ کہ جرمنی کی  اب تک  کی قومی تحقیقات سے بھی کوئی واضح نتیجہ سامنے  نہیں آیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!