اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانفوج نے سیکیورٹی ذمہ داریاں سنبھال لیں، اسلام آبادوگردونواح میں گشت

فوج نے سیکیورٹی ذمہ داریاں سنبھال لیں، اسلام آبادوگردونواح میں گشت

اسلام آباد: پاکستان فوج نے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ذمہ داریاں سنبھال کر اسلام آباد و گردونواح میں گشت شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے آرٹیکل 245 کے تحت وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اسلام آبادو گردونواح میں گشت کرنا شروع کردیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کسی بھی شرپسند کو امن و امان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

قبل ازیں انتظامیہ کی جانب سے پاک فوج کو حاصل اختیارات کا نوٹیفکیشن کیا گیا تھا جس کے مطابق فوج کو صورتحال کشیدہ ہونے پر کارروائی کے تمام اختیارات حاصل ہوں گے، مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کیساتھ مل کر کارروائی کریں گے۔

مراسلے کے مطابق فوج کو شرپسند عناصر کیخلاف کارروائی اور گرفتاری کے اختیارات بھی دئیے گئے ہیں،مظاہرین کیخلاف لاٹھی چارج، آنسو گیس کی بھی اجازت ہوگی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا، شرپسندوں کی موجودگی یا خطرات کی اطلاع پر کارروائی کی جائیگی جبکہ پولیس کی عدم موجودگی میں فوجی اہلکار جرم میں ملوث افراد کو بھی گرفتار کر سکتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!