اسلام آباد: حکومت نے آئین کے آرٹیکل 149 کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے صوبے کو تنبیہ دینے کا فیصلہ کر لیا ،وزیراعظم نے سمری کی منظوری دے دی ہے،کابینہ سے منظوری کے بعد صوبائی حکومت کو باقاعدہ ہدایت نامہ جاری کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئین کے آرٹیکل 149 کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے صوبے کو تنبیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کو سرکاری مشینری اور وسائل اور استعمال کرنے سے روکا جائے گا، صوبائی حکومت کو روکا جائے کہ وہ سیاسی غیر سیاسی سرگرمیوں کیلئے سرکاری وسائل، افراد کا استعمال نہ کرے، صوبائی حکومت کی ایسی کوششوں سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس پر اثر پڑ سکتا ہے، وزیراعظم نے سمری کی منظوری دے دی ہے کابینہ سے منظوری کے بعد صوبائی حکومت کو باقاعدہ ہدایت نامہ جاری کردیا جائے گا۔
