اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپی ٹی آئی کا احتجاج، مینارپاکستان اور اطراف کے راستے سیل، بھاری نفری تعینات

پی ٹی آئی کا احتجاج، مینارپاکستان اور اطراف کے راستے سیل، بھاری نفری تعینات

لاہور: پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کے پیش نظر لاہور پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں، مینار پاکستان اور اطراف کو کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر سیل کردیا،اندرون شہر بھی مختلف مقامات کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کردیاگیا، موبائل سروس معطل اور راستوں کی بندش سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مختلف مقامات پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور میں احتجاجی کال کے باعث پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں، مینار پاکستان اور اطراف کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا،موٹروے بابو صابر انٹرچینج، ٹھوکر نیاز بیگ اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے کے داخلی راستوں پر بھی کنٹینرکھڑے کر دیئے گئے ہیں،ریلوے سٹیشن اور لاری اڈے جانیوالی سڑکیں و دیگر مقامات بھی بند کردیئے گئے جبکہ اندرون شہر میں بھی مختلف مقامات کو کنٹینرز اور خار دارتاریں لگا کر بند کردیاگیا ہے۔

موبائل سروس معطل جبکہ راستوں کی بندش سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مختلف مقامات پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام بنانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے جس کے تحت ڈبل سواری، احتجاج، جلسے، جلسوس اور مظاہروں پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب پولیس نے گزشتہ روز جاری کارروائیوں کے دوران اب تک 2500 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیکر شرپسند قرار دے دیا ہے جبکہ 1590مزید کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!