اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینخواتین کو اوویرین کینسر سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی تیاری پر کام...

خواتین کو اوویرین کینسر سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی تیاری پر کام جاری

نیو یارک: برطانیہ میں خواتین کو اوویرین کینسر سے بچاؤکی پہلی ویکسین کی تیاری پر کام جاری ہے جس سے مستقبل میں ہزاروں زندگیوں کو بچانے اور بیماری کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ میں اوویرین کینسر سے بچانے والی دنیا کی پہلی ویکسین کی تیار ی جاری ہے جس سے مستقبل میں ہزاروں زندگیاں بچانے اور بیماری کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق اوویرین ویکس نامی ویکسین مدافعتی نظام کو اوویرین کینسر کو ابتدائی مراحل میں شناخت کر کے ہدف بنانا سکھاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ویکسین کو این ایچ ایس میں خواتین کو بیماری سے بچاؤ کیلئے دیا جائے گا تاکہ بیماری ختم کی جاسک۔ ماہرین کے مطابق طبی آزمائشوں میں مریضوں پر ویکسین کے اثرات چار سے پانچ سالوں میں سامنے آئیں گے  جبکہ ویکسین کو عام استعمال میں آنے کیلئے سالوں درکار ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!