چینی صدر شی جن پھنگ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں عوامی جمہوریہ کوریا کے صدر کم جونگ اُن کا خیرمقدم کررہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے صدر مملکت کم جونگ اُن کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کی۔
صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ڈی پی آر کے ایک دوسرے کے اچھے ہمسائے، اچھے دوست اور اچھے ساتھی ہیں، جو ایک جیسا مستقبل رکھتے ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ جنرل سیکرٹری کم جونگ اُن چین آئے تاکہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کرسکیں۔ یہ دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈی پی آر کے دوسری جنگ عظیم میں حاصل ہونے والی فتح کے نتائج کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے اور یہ دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔
