ہفتہ, ستمبر 6, 2025
پاکستانسیلاب متاثرین کی بحالی، مریم نواز نے جامع پیکیج طلب کر لیا،...

سیلاب متاثرین کی بحالی، مریم نواز نے جامع پیکیج طلب کر لیا، امدادی رقم بڑھانے کی ہدایت

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جامع پیکیج طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کے گھروں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، مستقبل میں سیلابوں سے بچائو کیلئے دریائوں، ندی نالوں کی آبی گزرگاہوں کو ریڈ زون قرار دیا جائے۔

جمعہ کو مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اربن یونٹ، بورڈ آف ریونیو اور دیگر اہم ڈیپارٹمنٹس کوسیلاب متاثرین کی بحالی پیکیج کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت دی گئی۔

وزیراعلی نے متاثرین کے مسائل پر غور کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بحالی پیکیج میں امدادی رقوم کو بڑھایا جائے تاکہ متاثرین کی فوری مدد ممکن ہو سکے، انہوں نے سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کیلئے بھی خصوصی بحالی پروگرام ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلی نے سروے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے اور پیکیج عمل کیلئے شفاف ترین طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی جس میں ڈیجیٹل ریکارڈنگ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ وزیراعلی نے سروے پراجیکٹ کیلئے اعلی سطح کمیٹی قائم کر دی جو اس عمل کی نگرانی کرے گی۔

وزیراعلی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے پیکیج کا اعلان خود کروں گی ،گھر تباہ ہونے کی وجہ سے فوری طور پر واپس نہ جانے والے خاندانوں کیلئے ہر ضلع میں عارضی مارکی لگائی جائے گی تاکہ وہ سردی کی آمد سے قبل کسی محفوظ جگہ منتقل ہو سکیں، ان مارکیز میں مرد و خواتین کیلئے الگ الگ جگہیں مختص کی جائیں گی اور وہاں صاف پانی، کھانا اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلی نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی کو اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ متاثرین کی زندگیوں میں جلد بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔ اجلاس میں آبی گزرگاہوں سے تجاوزات اور آبادیاں ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مریم نوازنے کہا کہ دریائوں اور ندی نالوں کی آبی گزرگاہوں کو ریڈ زون قرار دیا جائے تاکہ آئندہ کے سیلابوں سے بچائو ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں فلڈ اور دیگر آفات سے بچائو کیلئے ایک ماسٹر پلان کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہر سال سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکے، طویل المدتی اور قلیل المدتی پائیدار پالیسیوں کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ایسی آفات سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بہت ساری توقعات مجھ سے وابستہ ہیں، جن پر پورا اترنا میرا اعزاز اور ذمہ داری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!