ہفتہ, ستمبر 6, 2025
پاکستانحکمران جمہوریت کی بات کرنے پر عمران خان کی آواز بند کرنا...

حکمران جمہوریت کی بات کرنے پر عمران خان کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں، علیمہ خان

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکمران جمہوریت ، قانون کی حکمرانی کی بات کرنے پر عمران خان کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں مگر ہوا بدلی ہوئی ہے، لوگ ظلم قبول نہیں کریں گے۔

جمعہ کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے لوگ 8 فروری کو کھڑے ہوئے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں جب کہ یہ لوگ ان کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہوا بدلی ہے، لوگوں کا غصہ اور ان کا خوف دیکھ لیں، لوگ ظلم قبول نہیں کریں گے، پولیس والے ہمیں کہہ رہے ہیں ہم تنگ پڑ گئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!