غزہ: غزہ کی وزارتِ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں روزانہ کی بنیاد پر 28 بچے شہید ہو رہے ہیں جبکہ شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں میں تقریبا 30 فیصد بچے شامل ہیں جبکہ ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔
دوسری طرف شمالی غزہ پر اسرائیل کی جانب سے رات بھر بمباری کی گئی، حملوں میں 7 بچوں سمیت 19 فلسطینی شہید ہوئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 75 فلسطینی شہید ہوئے جن میں صرف غزہ سٹی کے 44 فلسطینی شہدا شامل ہیں۔
