دبئی: نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال ویمنز ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی، رواں سال کا میگا ایونٹ بھارت کے چار شہروں اور سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے جاری شیڈول کے مطابق شائقین کو محض کرکٹ ہی نہیں بلکہ ثقافت، موسیقی اور کھیل کے حسین امتزاج سے بھی روشناس کرایا جائے گا، بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں افتتاحی میچ سے قبل عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل تقریب میں پرفارم کریں گی۔
افتتاحی تقریب کو رنگارنگ اور ثقافتی جھلک سے مزین کرنے کے لیے خصوصی ویژولز اور گرانڈ پر تھیمیٹک سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔
