ہفتہ, ستمبر 6, 2025
تازہ ترینٹیم کی پریکٹس بھرپور انداز میں جاری، ہر پہلو پر محنت کی...

ٹیم کی پریکٹس بھرپور انداز میں جاری، ہر پہلو پر محنت کی جا رہی ہے، نشرہ سندھو

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سپن بالر نشرہ سندھو نے کہا ہے کہ ساوتھ افریقا کیخلاف سیریز کا اعتماد ورلڈکپ میں کام آئے گا، سکلز بہتر بنانے کے لیے سپن بالرز کے الگ سیشنز ہورہے ہیں، بیٹرز کے لیے بھی خصوصی ٹریننگ سیشنز رکھے گئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیریز کا اعتماد آئندہ سری لنکا میں شیڈول ورلڈکپ میں بہت فائدہ دے گا، سری لنکا کی پچز سپنرز کے لیے سازگار ہیں، گیند ٹرن ہوتا ہے، ہم اچھا پلان فالو کریں گے اور بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

نشرہ سندھو نے کہا کہ اہداف کو سامنے رکھ کر مختلف انداز سے بالنگ کرانے پر کام ہو رہا ہے تاکہ آنے والے میچز میں بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے، ساتھ افریقا کے خلاف سیریز اہم ہو گی اور ٹیم ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پریکٹس بھرپور انداز میں جاری ہے اور مجموعی طور پر ہر پہلو پر محنت کی جا رہی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!