فیصل آباد: فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سیلابی صورتحال کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025ملتوی کر دیئے۔
ترجمان بورڈ کے مطابق میٹرک کے امتحانات 10ستمبر سے شروع ہونا تھے تاہم سیلاب کی وجہ سے اب یہ 29ستمبر سے منعقد ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق شیڈول میں ترمیم کے بعد طلبہ کو نئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق رول نمبر سلپس جاری کی جائیں گی۔
