وہاڑی: وہاڑی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بروقت مدد و محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے ویڈیو کال اور لائیو لوکیشن سسٹم متعارف کروا دیا۔
ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی براہ راست نگرانی میں شروع نظام کے تحت ویڈیو کال، لائیو لوکیشن و جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلاب میں پھنسے افراد کی فوری نشاندہی کی بعد پولیس ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتی ہیں۔
حکام کے مطابق ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز اور پولیس اہلکار براہ راست موقع پر موجود رہ کر متاثرین کو بحفاظت محفوظ مقامات تک منتقل کر رہے ہیں، جبکہ تمام کارروائیوں کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کے ذریعے مانیٹر نگ جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جدید لائیو لوکیشن سسٹم کی بدولت نہ صرف متاثرین کی درست جگہ کی فوری نشاندہی ممکن ہوئی بلکہ رسپانس ٹائم بھی نمایاں حد تک کمی ہو ئی ہے ۔
