ہفتہ, ستمبر 6, 2025
انٹرٹینمنٹشاہ زیب خانزادہ کے تحریر کردہ ڈراما کیس نمبر 9 کا ٹیزر...

شاہ زیب خانزادہ کے تحریر کردہ ڈراما کیس نمبر 9 کا ٹیزر جاری کر دیا گیا

اسلام آ باد: ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ کے تحریر کردہ کرائم تھرلر ڈراما کیس نمبر 9 کا ٹیزر جاری کردیا گیا ۔ڈرامے کو سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے، جب کہ اس کی کاسٹ میں کئی نامور و مشہور اداکار شامل ہیں، جن میں فیصل قریشی، صبا قمر، گوہر رشید، آمنہ شیخ، نوین وقار، حنا بیات، نور الحسن، شہناواز زیدی، علی رحمان خان اور دیگر شامل ہیں۔

کیس نمبر 9 کے جاری کردہ پہلے ٹیزر میں صبا قمر نے ریپ کا شکار ہونے والی لڑکی سحر معظم کا کردار ادا کیا ہے اور اسے درندگی کا نشانہ بنانے والا ایک بہت ہی دولت مند اور طاقتور شخص ہے، جس کا کردار فیصل قریشی ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ریپ سے متاثرہ لڑکی کی کہانی پر مبنی ڈراما سیریل کیس نمبر 9 کی ہدایت کاری سید وجاہت حسین نے کی ہے جو اس سے قبل خئی کی ہدایت کاری بھی کر چکے ہیں۔

کیس نمبر 9 کی کہانی سحر کی انصاف کے لیے جاری بے خوف جدوجہد کے گرد گھومتی نظر آئے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!