ہفتہ, ستمبر 6, 2025
انٹرٹینمنٹنایاب بھورے ریچھ کا حملہ، گلوکارہ قرۃ العین بلوچ زخمی ہو گئیں

نایاب بھورے ریچھ کا حملہ، گلوکارہ قرۃ العین بلوچ زخمی ہو گئیں

گلگت: مشہور ڈراما سیریل ہمسفر کے ٹائٹل گانے وہ ہمسفر تھا کی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نایاب بھورے ریچھ کے حملے کے نتیجے میں زخمی ہو گئیں، یہ واقعہ دیوسائی نیشنل پارک میں پیش آیا۔

گلگت بلتستان پولیس کے مطابق قر العین بلوچ اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ دیوسائی کے کیمپنگ ایریا میں موجود تھیں، جب بھورے ریچھ نے اچانک حملہ کر کے ان کے دونوں بازو زخمی کر دیے۔ گلوکارہ کی چیخ و پکار پر قریبی افراد نے موقع پر پہنچ کر ریچھ کو بھگا دیا، جس سے ان کی جان بچ گئی۔

زخمی ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر آر ایچ کیو ہسپتال اسکردو منتقل کیا گیا، جہاں ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!