اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 7 سے 10ستمبر تک ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے بدھ تک سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے متعدد شہروں میں وقفے وقفے سے تیز بارش متوقع ہے، بارش سے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔
حکام نے کراچی میں بھی 9ستمبر تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے ریسکیو اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے الرٹ رہنے جبکہ شہریوں کو ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
