اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسینئر چینی عہدیدارکا دورہ یو اے ای، تیان جن اور دبئی کے...

سینئر چینی عہدیدارکا دورہ یو اے ای، تیان جن اور دبئی کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق

ابوظبی: متحدہ امارات کے دورے پر آئے ایک سینئر چینی عہدیدار نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان کی اسٹریٹجک قیادت میں حالیہ برسوں کے دوران دوطرفہ تعلقات میں تیزرفتار پیشرفت ہوئی ہے جس نے نئے دور میں چین۔ عرب ممالک تعلقات میں ایک نئی مثال قائم کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن چھن من آئر نے یہ بات دبئی کے قصر زعبیل میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے ملاقات میں کہی۔

چھن نے کہا کہ چین سفارتی تعلقات کی 40 ویں سالگرہ کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر فعال طریقے سے عملدرآمد ، حکمرانی اور جدیدیت میں تبادلے ، تجربات سے باہمی سیکھنے کا عمل پائیدار بنانے اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں پیشرفت کے موقع کے طور پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی تیان جن بلدیاتی کمیٹی کے سیکرٹری چھن نے کہا کہ تیان جن متحدہ عرب امارات اور خاص کر دبئی کے ساتھ معیشت ، تجارت ، سرمایہ کاری ، آزاد تجارتی زون اور بندرگاہ کی تعمیر جیسے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے لئے تعاون کو تیار ہے جس سے دوطرفہ تعلقات فروغ پاسکتے ہیں۔

ملاقات کے دوران یواے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے اور وہ سیاست، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی تبادلوں جیسے شعبوں میں دوطرفہ تبادلے و تعاون میں پائیدار ترقی کی رفتار سے مطمئن ہے۔

حاکم دبئی محمد بن راشد آل مکتوم نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات خاص کر دبئی، چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں ترقیاتی حکمت عملی اور باہمی مفید تعاون مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دو طرفہ تعلقات میں زیادہ سے زیادہ پیشرفت ہوسکے۔

حکومت یوا اے ای کی دعوت پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ایک وفد نے چھن کی قیادت میں اتوار سے بدھ تک خلیجی ملک کا دورہ کیا تھا۔ جس کے دوران انہوں نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زاید بن سلطان آل نھیان ، نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زید آل نھیان ، وزیر اقتصادیات عبداللہ بن طوق المری کے علاوہ چیئرمین دبئی پورٹ ورلڈ اور چیف ایگزیکٹو افسر سلطان احمد بن سلیم سے ملاقات کی۔

دورے میں چھن نے "انویسٹ چائنہ” تیان جن سیشن 2024 میں بھی شرکت کی اور متعدد تعاون کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی جس میں تیان جن آزاد تجارتی زون اور متحدہ عرب امارات کے جبل علی آزاد زون کے درمیان یادداشت اور تیان جن پورٹ گروپ اور دبئی پورٹ ورلڈ کے درمیان تعاون معاہدہ شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!