اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلافریقہ چین شراکت داری جنوب-جنوب تعاون کا بنیادی ستون ہے:انتونیو گوتریس

افریقہ چین شراکت داری جنوب-جنوب تعاون کا بنیادی ستون ہے:انتونیو گوتریس

بیجنگ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ افریقہ کے ساتھ چین کی شراکت داری جنوب-جنوب تعاون کا بنیادی ستون ہے۔

بیجنگ میں چین-افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) کےسربراہی اجلاس2024 سے خطاب کرتے ہوئے گوتریس نے افریقہ کے ساتھ چین کی شراکت داری کو  جنوب-جنوب تعاون کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی بنیاد پر آپ کی مشترکہ کوششیں افریقہ کی  ترقی کے لیے ایک نئی رفتار پیدا کر سکتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں جدیدیت کے لیے شراکت داری کے اقدامات کو اجاگرکیا جن کا اعلان  چینی صدر شی جن پھنگ نے فورم سے اپنے کلیدی خطاب میں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ افریقہ کے ایک دیرینہ اور سب سے بڑے تجارتی پارٹنر کے طور پرچین کا ترقی کا قابل ذکر ریکارڈ بشمول غربت کا خاتمہ افریقی براعظم کے لیے ایک تجربہ اور مہارت  فراہم کرتا ہے ۔

گوتریس نے مزید کہا کہ چین-افریقہ شراکت داری "قابل تجدید توانائی کے انقلاب کوترقی دیتے ہوئے  فوڈ سسٹمز اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں بنیادی تبدیلیوں کے لیے ایک محرک ثابت ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ افریقہ تجارت سے لے کر ڈیٹا مینجمنٹ تک کے شعبوں میں چین کی حمایت سےفنانس اور ٹیکنالوجی کی  صلاحیت میں اضافہ کرسکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!