اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے اعلیٰ قانون ساز اور سیرا لیون کے صدرکی بیجنگ میں...

چین کے اعلیٰ قانون ساز اور سیرا لیون کے صدرکی بیجنگ میں ملاقات

بیجنگ: چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے  سیرا لیون کے صدر جولیس ماڈا بائیو سے ملاقات کی، جو چین-افریقہ تعاون (ایف او سی اے سی ) فورم کے  سربراہی اجلاس 2024 میں شرکت کے لیے بیجنگ میں  ہیں۔

جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ چین اس سربراہی اجلاس کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے، ایف او سی اے سی کو مضبوط بنانے اور دو طرفہ تعلقات اور چین افریقہ تعلقات کو مشترکہ طور پرفروغ دینے کے لیے سیرالیون کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

ژاؤ نے مزید کہا کہ نیشنل پیپلز کانگریس سیرا لیون کی پارلیمنٹ کے ساتھ حکمرانی کے تجربات  کے تبادلے کو بڑھانے کے لیے تیار ہے تاکہ قانون سازی کے حوالے سے دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت کی جاسکے۔

اس موقع پر سیرا لیون کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے اور سیرالیون-چین اور افریقہ-چین مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!