اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی نائب وزیر اعظم اور مراکش کے وزیر اعظم کی بیجنگ میں...

چینی نائب وزیر اعظم اور مراکش کے وزیر اعظم کی بیجنگ میں ملاقات

بیجنگ: چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوشیانگ نے مراکش کے وزیر اعظم عزیز اخنوش سے بیجنگ میں ملاقات کی، جو چین-افریقہ تعاون (ایف او سی اے سی) فورم کے  سربراہی اجلاس 2024 کے لیے چین کے دورہ پر ہیں۔

جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ شیوشیانگ نے کہا کہ دونوں ممالک نے مسلسل باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کیا اور دوطرفہ عملی تعاون کے شاندارفوائدسامنے آئے ہیں۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چین مراکش کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور سربراہی اجلاس کے ثمرات، انفراسٹرکچر، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافت، تعلیم اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور دوطرفہ اسٹریٹجک نئے مواقع پیدا کرنے اورنئے دور کے لیے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ہمہ موسمی چین-افریقہ کمیونٹی کی مشترکہ تعمیر کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر مراکش کے وزیر اعظم نے کہا کہ مراکش چین کے ساتھ حکمت عملی اور عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور افریقہ چین اور مراکش چین تعلقات کوفروغ دینے  کے لیے تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!