اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجنوبی کوریا میں 3 کار ساز اداروں نے 78 ہزار گاڑیاں واپس...

جنوبی کوریا میں 3 کار ساز اداروں نے 78 ہزار گاڑیاں واپس منگوالیں

سیول: جنوبی کوریا میں تین ملکی اور غیر ملکی گاڑی ساز اداروں نے مختلف خرابیوں کی بنا پر تقریباً 78 ہزار گاڑیوں کو رضاکارانہ طور پر واپس منگوالیا ہے۔

وزارت اراضی، بنیادی ڈھانچہ اور ٹرانسپورٹ کے مطابق بی ایم ڈبلیو کوریا نے بی ایم ڈبلیو 520 آئی سمیت 62 مختلف ماڈلز کی 68 ہزار 428 گاڑیاں واپس منگوائی ہیں ان گاڑیوں کے انٹیگریٹڈ بریکنگ سسٹم میں نقائص پائے گئے تھے۔

والوو ٹرکوں نے ایف ایچ ٹریکٹر سمیت 4 ماڈلز کے 6 ہزار 998 یونٹس واپس منگوائے ہیں ۔ ان ویری ایبل ایکسل کنٹرول سسٹم کے ڈیزائن کی خرابی نشاندہی کی گئی تھی۔

ہونڈائی موٹر ناقص کلچ پیڈل کی وجہ جینیسس کوپ کے 2 ہزاور 792 یونٹس واپس بلائے ہیں جن کی مرمت کی جائے گی۔

گاڑیوں مالکان ناقص پرزوں کی مفت تبدیلی  کے لئے خدمت مراکز کا دورہ کرسکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!