اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلمصنوعی ذہانت کے استعمال کے لیے "گارڈ ریلز" لازمی لگائیں جائیں گے،...

مصنوعی ذہانت کے استعمال کے لیے "گارڈ ریلز” لازمی لگائیں جائیں گے، آسٹریلیا

کینبرا: آسٹریلوی حکومت نے مصنوعی ذہانت  کا استعمال منظم کرنے سے متعلق نئے قوانین متعارف کرانے کا منصوبہ جاری کردیا ہے۔

صنعت و سائنس کے وزیر ایڈ ہوسک نے ایک مباحثہ پر مبنی مقالہ جاری کیا جس میں مصنوعی ذہانت کو منظم کرنے کے لئے 10 "لازمی گارڈریلز” تجویز کئے گئے ہیں۔

مجوزہ اقدامات میں انسانی نگرانی اور خودکار فیصلہ سازی کے نتائج چیلنج کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔

ہوسک نے مصنوعی ذہانت کو آسٹریلیا کے لئے ایک بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال کے لئے موجودہ معیار ناکافی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ "آسٹریلوی جانتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت بہت اچھا کام کرسکتی ہے تاہمم لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اگر چیزیں راستے سے ہٹ جائیں تو پھر تحفظ کیسے فراہم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج سے ہم ان حفاظتی اقدامات کا نفاذ شروع کر رہے ہیں۔حکومت نے مصنوعی ذہانت سے متعلق ضابطے وضع کرنے کے لیے 3 ممکنہ آپشنز تجویز کئے ہیں جن میں ضرورت پڑنے پر موجودہ ضابطوں میں گارڈریلز شامل کرنا ، موجودہ خاکہ اپنانے کے لیے نئی قانون سازی کرنا یا ایک متوازی اقتصادی مصنوعی ذہانت قانون بنانا شامل ہے۔

یہ قانون مصنوعی ذہانت کے لیے ایک آزاد ریگولیٹر کا قیام ممکن بنائے گا  تاہم تحقیقی مقالے میں اس جانب نشاندہی کی گئی ہے کہ نئے ادارے کے قیام میں وسائل اور وقت صرف ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!