ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینچین،آئی پی کانفرنس میں نئے معیار کی پیداواری قوتوں پر توجہ مرکوز...

چین،آئی پی کانفرنس میں نئے معیار کی پیداواری قوتوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی

بیجنگ: 13 ویں چائنا حقوق دانش سالانہ کانفرنس 13 سے 14 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگی، جس میں عالمی جدت طرازی کے تبادلے اور تعاون کے لئے ایک پلیٹ فارم پیش کیا جائے گا۔

حقوق دانش پبلشنگ ہاؤس کے سربراہ لیو چھاؤ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "انٹلیکچوئل پراپرٹی (آئی پی) بااختیار نئی معیار کی پیداواری قوتیں” کے عنوان سے اس سال کی کانفرنس میں اندرون و بیرون ملک سے 150 مہمانوں کو تقاریر کے لیے مدعو کیا  گیا ہے۔

لیو نے نئی توانائی، مصنوعی ذہانت، بائیو میڈیسن، انٹرنیٹ آف تھنگز، اور ابھرتے ہوئے شعبوں، نئی کاروباری شکلوں اور ماڈلز جیسی پیٹنٹ سے بھرپور صنعتوں میں کاروباری اداروں کی شرکت میں اضافےکی نشاندہی کی۔

اختراعی ترقی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیلئے امریکہ، جرمنی، برطانیہ، ڈنمارک اور جاپان کے ملٹی نیشنل  کاروباری ادارے بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ  کانفرنس میں اعلی معیار کے بین الاقوامی آئی پی تحفظ کے قوانین کے ساتھ ہم آہنگ ہونے ،بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مارکیٹ اور قانون پر مبنی کاروباری ماحول بنانے  اور اعلی سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چینی کاروباری اداروں کی بین الاقوامی سطح پر توسیع میں انہیں اپنے آئی پی حقوق کے تحفظ میں درپیش چیلنجز پربھی خصوصی  توجہ دی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!