اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکی ریاست جارجیا کے ہائی سکول میں فائرنگ،4 افراد ہلاک،9 زخمی

امریکی ریاست جارجیا کے ہائی سکول میں فائرنگ،4 افراد ہلاک،9 زخمی

نیویارک: امریکی ریاست جارجیا کے ایک ہائی  سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ  ہلاک ہونے والوں میں جارجیا کے سب سے بڑے شہر اٹلانٹا سے تقریبا 70 کلومیٹر شمال میں واقع بیرو کاؤنٹی میں اپالاچی ہائی سکول کے دو طالب علم اور دو اساتذہ شامل ہیں۔

جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن  کے ڈائریکٹر کرس ہوسی نے  ایک بریفنگ میں بتایا کہ حملہ آور کی شناخت 14 سالہ کولٹ گرے کے طور پر کی گئی ہے جو ہائی سکول کا طالب علم تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  گرے نے صبح 10  بجکر 30 منٹ سے کچھ دیر پہلے ہائی  اسکول میں فائرنگ کی۔ ہوسی نے بتایا کہ جیسے ہی اس کا سامنا ایک  سکول ریسورس آفیسر سے ہوا  اس نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے متعدد اداروں اور ہنگامی امدادی اہلکاروں کو سکول بھیجا گیا۔

ہوسی نے کہا کہ حملہ آور پر قتل کی فرد جر عائد کی جائے گی اور اس پر بالغ کی طرح مقدمہ چلایا جائے گا۔

بیرو کاؤنٹی کے شیرف جوڈ اسمتھ نے کہا کہ انہیں مشتبہ حملہ آور اور متاثرین کے درمیان کسی تعلق کے بارے میں علم نہیں ہے۔

ہوسی نے کہا کہ تفتیش میں حملہ آور کے ہر پہلو، سکول میں اس کے تعلقات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دیگر 9 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والے مریضوں کے علاوہ پانچ افراد کو پینک اٹیک کی علامات کے ساتھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد  سکول کو سخت لاک ڈاؤن پر رکھا گیا تھا۔ کاؤنٹی کے سپرنٹنڈنٹ ڈیلاس لیڈف کے مطابق بارو کاؤنٹی کے  سکول ہفتے کے باقی دنوں کے لیے بند رہیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!