اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسی پی سی کے سینئر عہدیدار کی بیجنگ میں لیبیا کے رہنماسے...

سی پی سی کے سینئر عہدیدار کی بیجنگ میں لیبیا کے رہنماسے ملاقات

بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئر عہدیدار لی شی نےلیبیا کی صدارتی کونسل کے صدر محمد المنفی سے ملاقات کی، جو چین افریقہ تعاون فورم(ایف او سی اے سی) کے سربراہی اجلاس 2024 میں شرکت کے لیے بیجنگ میں ہیں۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ کے سیکرٹری لی شی  نے دونوں ممالک کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی  ٹھوس حمایت،دوستی اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے،مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو وسیع کرنے اور چین-لیبیا اسٹریٹجک شراکت داری کے وسیع تر مواقع  پیدا کرنے کے لیے  چین کی لیبیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

انہوں نے کہا کہ چین ایف او سی اے سی فریم ورک کے تحت لیبیا کے ساتھ انسداد بدعنوانی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر لیبیا کے رہنما نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے اسٹریٹجک شراکت داری کا قیام ایک حوصلہ افزا اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایف او سی اے سی فورم اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو بڑھانےکے خواہاں  ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!