اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین جدیدیت کے فروغ کے لئے افریقہ کے ساتھ 10 شراکتی منصوبوں...

چین جدیدیت کے فروغ کے لئے افریقہ کے ساتھ 10 شراکتی منصوبوں پر عملدرآمد کرے گا، صدر شی

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین افریقہ کے ساتھ ملکر اگلے 3 برس میں 10 شراکتی منصوبوں پر عملدرآمد کرے گا تاکہ مشترکہ طور پر جدیدیت کو فروغ دیا جاسکے۔

چین افریقہ تعاون فورم کے سربراہ اجلاس 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں صدر شی نے کہا کہ دنیا کی ایک تہائی آبادی چین اور افریقہ میں رہتی ہے۔ چین اور افریقہ میں جدیدیت کے بغیر عالمی جدت ممکن نہیں ہے۔

صدر شی نے کہا کہ 10 شراکت داری منصوبوں میں تہذیبوں کے درمیان باہمی طور سیکھنے، تجارتی خوشحالی، صنعتی چینز میں تعاون، رابطے ، ترقیاتی تعاون، صحت، زراعت ، معاش، ثقافتی وعوامی تبادلے، ماحول دوست ترقی اور مشترکہ سلامتی کے شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!