اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، شی زانگ کے دیہی باشندوں کی فی کس خالص آمدن میں...

چین، شی زانگ کے دیہی باشندوں کی فی کس خالص آمدن میں پہلی ششماہی کے دوران 8.4 فیصد اضافہ

لہاسا: چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختارعلاقے کے دیہی باشندوں کی خالص آمدن 2024 کی پہلی ششماہی کے اختتام پر 6 ہزار 711 یوآن (تقریباً 943.25 امریکی ڈالر) ہوچکی تھی  جو گزشتہ برس کی نسبت 8.4 فیصد اضافہ ہے۔

شی زانگ کی زرعی و دیہی ترقی کی کامیابیوں پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مقامی حکام نے بتایا کہ اس مدت کے دوران ترقی کی شرح ملک بھر میں دوسرے نمبر پر رہی۔

علاقائی محکمہ زراعت و دیہی امور کے مطابق یہ خطہ کسانوں اور چرواہوں کے روزگار اور کھپت کو فروغ دیکر ان کی آمدن کو بڑھارہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق شی زانگ روزگار معاون ورکشاپس کی تعداد 322 ہے جو 5 ہزاور 228 دیہی باشندوں کو روزگار مہیا کررہی ہیں۔ اس وقت بلدیاتی اور اس سے اوپر کی سطح پر 182 معروف کاروباری ادارے کام کررہے ہیں جبکہ اسکے علاوہ 11 ہزار 700 رجسٹرڈ فارمنگ اور چرواہے کوآپریٹو اور 9 ہزار 400 فیملی فارم اور کھیت ہیں۔

پہلی ششماہی کے دوران شی زانگ میں زرعی اور لائیو اسٹاک مصنوعات کی پروسیسنگ کی مجموعی پیداواری مالیت تقریبا 3.9 ارب یوآن تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 21.27 فیصد زائد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!