اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین افریقہ کے امن اور ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ...

چین افریقہ کے امن اور ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا،شی جن پھنگ

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین افریقہ کے امن، استحکام، ترقی اور بحالی کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون بڑھانے کو تیار ہے۔

شی جن پھنگ نے یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران کہی جو چین افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) 2024 کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  چین افریقہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور افریقہ کے ساتھ اس کے تعاون میں ذاتی مفادات شامل نہیں ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ  میں نے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کی تعمیر کا وژن  اس امید کے ساتھ پیش کیا کہ افریقہ سمیت دنیا بھر کے لوگ ایک بہتر زندگی سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

شی جن پھنگ نے افریقہ پراقوام متحدہ کی مستقل توجہ کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جدیدیت دنیا بھر کے ممالک کے لئے مزید مواقع پیدا کرے گی اور عالمی امن کو برقرار رکھنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے نئی رفتار فراہم کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!