اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانگوجرانوالہ،طالبات سے جنسی زیادتی، سکول ٹیچر کا شوہر گرفتار

گوجرانوالہ،طالبات سے جنسی زیادتی، سکول ٹیچر کا شوہر گرفتار

گوجرانوالہ :  پولیس نے طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں سرکاری سکول ٹیچر کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی سال تک طالبات کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں سرکاری سکول ٹیچر کے شوہر کو گرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نے طالبات کی ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں جس سے متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ طالبات کی عمریں 11 سے 14 سال کے درمیان ہیں، ایک بچی کے گھر والوں کو بتانے پر والدین نے پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف 5 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، 5 بچیوں کے میڈیکل میں بھی ان سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ متاثرہ بچیوں کی تعداد زیادہ ہے۔واقعے کے بعد سکول کو تالہ لگا کر معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!