اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانراولپنڈی، شہری کو قتل، بچے کو زخمی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی، شہری کو قتل، بچے کو زخمی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی: راولپنڈی میں فائرنگ کر کے شہری کو قتل، 9 سالہ بچے کو زخمی کرنیوالے دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے روات میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق دشمنی پر فائرنگ کر کے شہری زاہد محمود کو قتل اور 9 سالہ راہگیر بچے حسین قدیر کو زخمی کرنیوالے دو ملزمان عمر اور عزیر کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی کیلئے اہم ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!